Wednesday, 14 September 2011

خودي کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودي ہے تيغ فساں لا الہ لا اللہ
يہ دور اپنے ابراہيم کي تلاش ميں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ لا اللہ
کيا ہے تو نے متاع غرور کا سوادا
فريب سود و زياں ، لا الہ لا اللہ
يہ مال و دولت دنيا، يہ رشتہ و پيوند
بتان وہم و گماں، لا الہ لا اللہ
يہ نغمہ فسل گل و لالا کا نہيں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ لا اللہ
اگر چہ بت ہيں جماعت کي آستينوں ميں
مجھے سے حکم اذاں،لا الہ لا اللہ
مجھے آواز دے لینا

نئے پھولوں پہ رنگیں تتلیاں جب مسکرائیں تو
گئے موسم کی یا د یں جب تمھارا دل جلا ئیں تو
مجھے آواز دے لینا           

کسی ما نوس رستے پر کوئی جب تم صدا پاؤ
میری یادوں کی اپنے گھر میں جب تھوڑی جگہ پاؤ

 مجھے آواز دے لینا   

گئے لمحوں میں میری قربتیں جب یاد آئیں تو
کبھی راتوں میں میری آہٹیں تم کو ستا ئیں تو
مجھے آواز دے لینا  

کہیں ایسا نہ ہو میری سما عت تھک کے سو جائے
یہ میرا دل تمھارا تن کسی دوجے کا ہو جائے
تمھیں پانے کی حسرت یونہی دل میں گھٹ کے مر جا ئے
تمھیں احساس نہ ہو اور کوئی جاں سے گزر جائے
 تم اس سے پیشتر مجھ پہ میری جاناں کرم کرنا
مجھے آواز دے لینا  مجھے آواز دے لینا
]
کوئي مجھ کو مرا بھر پور سراپا لا دے
مرے بازو ميري آنکھيں مرا چہرا لا دے
نيا موسم مري بينائي کو تسليم نہيں
مري آنکھوں کو دہي خواب پرانا لا دے
ايسا دريا جو کسي اور سمندر ميں گرے
اس سے بہتر ہے کہ مجھ کو مرا صحرا لا دے
کوئي خواہش نہيں تجھ سے اے مري عمر رواں
مرا بچپن مرے جگنو مري گڑيا لا دے
آپ کو بھول جائیں ہم  ، اتنے تو بےوفا نہیں
آپ سے کیا گلہ کریں آپ سے کچھ گلہ نہیں

شیشہِ دل کو توڑنا اُن کا تو ایک کھیل ہے
ہم سے ہی بھول ہوگئی اُن کی کوئی خطا نہیں

کاش وہ اپنے غم مجھے دے دے تو کچھ سکون ملے
وہ کتنا بدنصیب ہے غم ہی جسے ملا نہیں

جرم ہےگر وفا تو کیا ، کیوں بےوفا کو چھوڑ دوں
کہتے ہیں اس گناہ کی ہوتی کوئی سزا نہیں 
Hisab_Umar ka itna sa Goshwara ha




Tumhny Nikal k Dhka tu sb Khasra ha...!

Popular Posts